(ن)لیگ کے 50 ایم پی ایز اور 25 ایم این ایز کا مستعفی ہونے سے انکار

(ن)لیگ کے 50 ایم پی ایز اور 25 ایم این ایز کا مستعفی ہونے سے انکار

سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ میں موجود مریم مخالف گروپ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کسی قیمت پر بھی استعفے نہیں دیئے جائیں گے، اس گروپ میں تیس اراکین اسمبلی کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ بیس ایم این اے بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اس بارے میں کہہ چکے ہیں کہ لاہور جلسے کی جتنی بھی رونق تھی وہ ہمارے ہی کارکنوں کی وجہ سے تھی، ہمارے ورکر جلسے میں آخری وقت تک بیٹھے رہے، اگر اکتیس جنوری تک استعفے موصول نہ ہوئے تو پھر پاکستان ڈیمو کریٹک کے بیانیے کو خیر باد کہہ دیں گے، اب مریم نواز نے بھی اس پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں موجود مریم مخالف گروپ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کسی قیمت پر بھی استعفے نہیں دیئے جائیں گے، اس گروپ میں تیس اراکین اسمبلی کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ بیس ایم این اے بھی شامل ہیں، ابھی تک شہباز شریف حامی گروپ میں سے کوئی بھی مستعفی نہیں ہوا، مریم بھی اب سرعام استعفوں کو مطالبہ نہیں کر رہی۔

Comments are closed.