بختاور بھٹو توکہیں کی نہ رہیں ۔۔۔ان کے منگیتر محمودچودھری تو کسی اور کے دیوانے ہو گئے۔۔کون ہے وہ؟ جانیے تفصیل

بختاور بھٹو توکہیں کی نہ رہیں ۔۔۔ان کے منگیتر محمودچودھری تو کسی اور کے دیوانے ہو گئے۔۔کون ہے وہ؟ جانیے تفصیل

سابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری کو پاکستانی گانا ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ بھاگیا۔محمود چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔محمود چوہدری کی جانب سے انسٹا اسٹوری میں شیئر کی جانے والی ویڈیو دورانِ سفر کی ہے جبکہ ویڈیو میں جو گانا چل رہا ہے وہ عالمی شہرت

یافتہ گلوکار علی ظفر اور نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ کا مقبول ترین گانا ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ ہے۔ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ محمود چوہدری بھی ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کے دیوانے ہوگئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان سے باہر بھی اس ملک کے گیتوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ 12 سالہ عروج فاطمہ نے اپنی خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ گلوکار علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کرنا چاہتی ہیں۔علی ظفر نے عروج فاطمہ کی یہ خواہش پوری کرتے ہوئے اُن کے ساتھ بلوچی گانا ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ ریکارڈ کروایا تھا جس کو لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا۔

Comments are closed.