تصویریں مت بناؤ: سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور نے اپنی ماں کے سامنے کھڑے ہو کر فوٹوگرافروں کو حیران کر ڈالا

تصویریں مت بناؤ: سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور نے اپنی ماں کے سامنے کھڑے ہو کر فوٹوگرافروں کو حیران کر ڈالا

اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے صاحبزادے 3سالہ تیمور علی خان نے صحافیوں اور فوٹو گرافرز کو اس وقت حیران کر دیا جب اس نے صحافیوں کو اپنی اور اپنی ماں کی تصویریں بنانے سے منع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل کہیں جاتے ہوئے

کرینہ کپور جیسے ہی تیمور کے ہمراہ گاڑی سے باہر آئیں تو وہاں موجود فوٹوگرافرز نے کرینہ اور تیمور کی تصاویر بنانا شروع کر دیں اور انہیں متوجہ کرنے کے لیے بلانا شروع کردیا، یہ بات تیمور کو پسند نہ آئی اور اس نے صحافیوں کو خود اونچی آواز میں منع کردیا ۔ اس کے باوجود وہ لوگ ماں بیٹے کی تصاویر اور وڈیوز بناتے رہے۔ایک موقع پر کرینہ کپور نے بھی بیٹے کو ہاتھ پکڑ کر کیمروں کی طرف دیکھنے کو کہا پر تیمور نے ایسا نہیں کیا جس کے بعد کرینہ بیٹے کو ہاتھ پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئیں۔ اس دوران کرینہ کپور نے فوٹوگرافرز کے ساتھ تعاون جاری رکھا۔بھارتی میڈیا نے تیمور علی خان کی جانب سے ایسا کرنے کی کچھ خاص وجہ نہیں بتائی ہے۔یاد رہے کہ تیمور علی خان 20 دسمبر کو اپنی چوتھی سالگرہ منائیں گے جسکی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

Comments are closed.