بچوں کی زندگیاں تعلیم سے زیادہ اہم ہیں ۔تعلیمی ادارے دوبارہ کب کھل رہے ہیں ؟ وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا ، والدین ، اساتذہ اور بچوں کیلئے بڑی خبر

بچوں کی زندگیاں تعلیم سے زیادہ اہم ہیں ۔تعلیمی ادارے دوبارہ کب کھل رہے ہیں ؟ وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا ، والدین ، اساتذہ اور بچوں کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کُھلنے کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اہم بیان جاری کر دیا ۔وفاقی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے گھروں میں رہ کر محفوظ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔ شفقت محمود نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بچوں کا تعلیم سے گہرا تعلق ہے، کسی صورت قبل از وقت تعلیمی ادارے کھول کر بچوں کی زندگی کو

خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران مہلک وائرس کے کیسز میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کے تعلیمی ادارے کو بند کرنے کے فیصلوں کو سراہا جارہا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے 11جنوری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ پرائیویٹ اسکولز ایوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس گذشتہ روز ہوا جس میں عہدیداران نے اتفاق کیا ملک بھر میں اسکولز 11جنوری سے کھول دیے جائیں گے ، اس ضمن میں حکومت چاہے کسی بھی قسم کا اعلان کرے یا نہ کرے لیکن پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11 جنوری کو ہی کھول دیے جائیں گے تاہم اس سلسلے میں حکمت عملی بعد میں طے کی جائے گی۔واضح رہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے، بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے دوبار کھول دئیے جائیں گے ، شفقت محمود نے مزید کہا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا ،26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔ اسکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے۔

Comments are closed.