میاں صاحب بہت ہوگیا اب مزید نہیں! نواز شریف کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، شیخ رشید نے دو ٹوک اعلان کر دیا ‏

میاں صاحب بہت ہوگیا اب مزید نہیں! نواز شریف کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، شیخ رشید نے دو ٹوک اعلان کر دیا ‏

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک قید پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیاہے، بطور وزیرداخلہ نوازشریف کوپیغام ہے بہت ہوگیا ،اب مزید نہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کا چارج دیا، ‏بیرون ممالک قید پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیاہے،‏وزارت داخلہ سوشل میڈیا ونگ نہیں تھا ،ابھی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‏گزشتہ روز پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کودفن کیا،وزیراعظم عمران خان 5سالہ مدت پوری کریں ،بطور وزیرداخلہ نوازشریف کوپیغام ہے بہت ہوگیا ،اب مزید نہیں، ‏ملکی اداروں کے خلاف بولنا آپ کے ہرایجنڈے کا حصہ ہوتاہے، ‏آپ کہتے ہیں عمران خان سے بات نہیں ہوگی تو بتائیں کن سے مذاکرات کرناچاہتے ہیں؟ نوازشریف کو پیغام ہے اس ملک سے بڑھ کر اور کچھ نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‏لاہور جلسے میں مولانافضل الرحمان کےمدرسہ سے لوگ نہ آتے تو ان کومایوسی ہوتی، ‏استعفیٰ دینے کی بات کرتے ہوآپ عملا تودیں ہم خیرمقدم کریں گے،‏انتخابات ہارنے کے بعد انسان نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوجاتاہے،‏محمود خان اچکزئی جہاں جاتے ہیں گل کھلاتے ہیں، ‏اسلام آباد مارچ فروری میں لے گئے آپ آئیں اسلام آباد آپ کا بھی ہے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوسوشل میڈیا بتائے کہ جلسے میں کتنے لوگ تھے ،‏یہ لوگ لوٹی ہوئی رقم کو بچانے کےلیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں،ہم وہ کریں گے جس کا آئین اور قانون اجازت دیتاہے،یہ لوگ اربوں روپے جلسوں پر لگارہے ہیں،ہم ڈائیلاگ کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتے، افواج کے بارے میں نااہل سزا یافتہ اور مفرور غیرذمے دارانہ گفتگو کرتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‏وزیراعظم این آر او او رنیب کے علاوہ ہربات کےلیے تیارہیں، ‏اسلام آباد میں پولیس کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے، ‏عمران خان اپنی حکومت چھوڑ دے گا وہ این آر او نہیں دے گا، ‏چین اور سی پیک کے لیے ویزوں کا پہلا حکم دیا ہے، ‏11 میں سے سوائے بلاول بھٹو زرداری اور اختر مینگل کے کوئی منتخب نمایندہ نہیں۔

Comments are closed.